پرانا اور نیا سال

لیجیے ایک اور نیا سال شروع ہو گیا۔ پچھلے سال تو میں نے فیض کی ایک دل جلی سے نظم شائع کر کے جان چھڑوا لی لیکن اس دفعہ کچھ لمبا لکھنے کا ارادہ ہے۔
پہلے ذکر کچھ پچھلے سال کے سود و زیاں کا۔ پچھلے سال کی سب سے بڑی کامیابی جسے میں قرار دے سکتا ہوں وہ ہے تھوڑی بہت مستقل مزاجی کا حصول۔ اس مستقل مزاجی کو بلاگنگ کے کلیے سے نا چانچیے گا کیونکہ زندگی کے کئی اور پیمانے اس کی گواہی کیلیے موجود ہیں جنکا بنظر خود مشاہدہ کرنے کیلیے آپکو جہاز کا ٹکٹ کٹا کر اسلام آباد آنا ہوگا۔ دوسری اہم کامیابی میرے لیے یہ تھی کہ اس سال میں نے رشتہ داروں سے تعلقات پیوستہ رہ شجر سے زیادہ بڑھ کر اچھے رکھے اور کچھ "متوقع" رشتہ داروں سے تعلقات کی وجہ سے میری منگنی بھی ٹوٹنے سے بچ گئی(اللہ کا شکر)۔ منگنی کے ذکر کے بعد ناکامیوں کا رونا مناسب رہیگا۔ پہلی ناکامی یہ کہ 2008ء میں میرا پکا ارادہ تھا کہ شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میری سستی اور پلاننگ سے عاری زندگی آڑے آئی اور ہم بیچلر سے بیچارے(شوہر) کی مسافت نہ طے کر سکے۔
معاشی لحاظ سے میرے لیے یہ ملا جلا سال تھا۔ تنخواہ میں صرف ایک مرتبہ اضافہ ہوا لیکن میرے کام(سارا دن خبریں اور بلاگ چاٹنا) کے لحاظ سے ٹھیک ہی تھا۔ معاشی لحاظ سے اسوقت مجھے اپنی قلاشی کا شدت سے احساس ہوا جب سسرال والوں نے مطالبہ کیا کہ کمرہ بنواؤ ورنہ لڑکی کی تصویر دیکھ کر صبر کر لو۔ خیر زندگی کے میں پہلی دفعہ ہم نے ایک بڑا فیصلہ کیا اور کسی قیمت پر کمرہ بنانے کی ٹھان لی۔ تادم تحریر یہ ایک خوشگوار تجربہ(قرضے چھوڑ کر) رہا۔ گو کمرے کی باقیات یعنی قرضے اس سال میرے لیے بڑا چیلنج رہینگے لیکن فیصلے کی طاقت اسوقت میری سب سے بڑی قوت ہے۔ اور ویسے بھی اپنی معاشی پیشنگوئیوں کے مطابق(جو پاکستانی معیشت سے کسی طرح کم نہیں) شادی بھی مجھے قرض کے بار گراں تلے کرنی ہوگی سو یار زندہ صحبت باقی۔ بندہ کہے پہلے سیٹل ہو، کچھ کماؤ پھر شادی کی گل کرو لیکن میرے عزیز!(زونگ) پٹھانوں میں شادی کیلیے اتنی درد سری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ :wink:
2009ء کی پلاننگ تو کچھ اوپر ذکر ہو گیا لیکن پچھلے سال کے سبق یعنی "پلاننگ کرو ورنہ بیٹھ کر روؤ" کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال میں سب کچھ نہیں تو کافی کچھ پلاننگ سے کرنا چاہتا ہوں۔ سرفہرست معاشیات ہے۔ اس کے لیے میں نے دو محاذ چنے ہیں۔ نمبر1: گرافک ڈیزائننگ(جھوٹ: جسکا مجھے بچپن سے شوق ہے) کو سنجیدگی سے لینا۔ گو اس پروفیشن کے رموز ازبر کرنے کیلیے میں نے ٹارگٹ جاب کیوجہ سے وقت کی کمی کی بناء پر دو سال رکھا ہے لیکن اگر اس سال میں نے کچھ کر دکھایا تو امید ہے میرا دو سال کا ٹارگٹ بخوبی پورا ہوگا۔
نمبر2: گو امریکی کریڈٹ کرنچ ہر جگہ گُل کھلا رہی ہے لیکن تادم تحریر ویب کمپنیاں خاصی محفوظ ہیں۔ سو اس سال کے آخر تک میں نے اپنی آمدنی میں ویب سے 500 ڈالر اضافہ کرنا ہے۔ گو مقابلے کے اس دور میں یہ خاصا مشکل کام ہے لیکن اب کمر کس ہی لی ہے تو بڑے ٹارگٹ رکھنا ہی پڑینگے۔ اس کے لئے ویب پر میرا پرائمری فوکس انگریزی بلاگنگ پر ہوگا۔
معاشی کے بعد کچھ ذاتی زندگی، اس سال پکا ارادہ ہے کہ ان شاء اللہ شادی کرونگا۔ گو اسوقت میں کوئی مخصوص تاریخ دینے کی پوزیشن میں نہیں لیکن میری کوشش ہوگی کہ جتنی جلد ہو سکے اس فریضے سے سبکدوش ہوں۔(ورنہ حالیہ شادی شدہ آفتاب طعنے دے دے کر میرا جینا حرام کر دیگا)۔ اس سال بھی ارادہ ہے کہ ان شاء اللہ رشتہ داروں سے اچھے تعلقات برقرار رکھوں اور انہیں مزید مضبوط کروں۔
ایک اور ضروری کام جو اس سال کرنا ہے وہ ہے صحت کی بہتری۔ 2008ء کے آخر میں گو صحت کا لیول ایک جگہ برقرار رہا اور کمزوری کیطرف رجحان کم ہی رہا لیکن اصل چیلنج ایک نارمل صحت کا حصول ہے، جو اوپر بیان کیے گئے سارے ماؤنٹ ایورسٹس سر کرنے کیلیے انتہائی ضروری ہے۔ لمبی جاب ٹائمنگ اور نیند کے لیے کم ٹائم کیوجہ سے گو جم یا پارک جانا مشکل ہے لیکن کوشش کرونگا کہ یوٹیوب سے کچھ ان ڈور ورزشیں سیکھ کر اپنا سکوں۔
ارادے تو اور بھی بہت سارے ہیں لیکن یہ وہ خاص سنگ میل ہیں جنکا حصول اس نئے سال میں میرا ہدف ہیں۔ اگر میں ان میں سے آدھے کے آدھے بھی سر کرنے میں کامیاب رہا تو بہت بڑی بات ہوگی۔ رب کریم ان اہداف کے حصول میں میری نصرت اور رہنمائی فرمائے۔ اٰمین ثم اٰمین
آپ بتانا پسند کرینگے کہ نئے سال کیلیے آپکے کیا اہداف ہیں؟

9 آراء دی گئیں »

الف نظامی بتاریخ: جمعرات، 1 جنوری 2009 بوقت: 8:12 pm

اللہ تعالی آپ کو اپنے ارادوں میں کامیابی عطا فرمائیں۔

استقامت ، کرامت سے بہتر ہے۔

ڈفر بتاریخ: جمعرات، 1 جنوری 2009 بوقت: 8:40 pm

اللہ تعالٰی آپکے ارادوں کو تکمیل تک پہنچائے
میرا ارادہ تو یہ ہے کہ ہونے دو جو ہوتاا ہے، پلاننگ کرنے کے ہم نہیں قائل اے ساجد، جو ہونا ہے ہو جائے
ہاں اس سال بھی شادی نا کرنے کا ارادہ ضرور ہے،اور میرے امان ابا کا اس سے الٹ

عبدالقدوس بتاریخ: جمعرات، 1 جنوری 2009 بوقت: 9:23 pm

زبردست ویسے 500 ڈالر پر ہی اکتفا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں تو 500 روزانہ کا عزم رکھتا ہوں بس فروری کے اختتام تک فرصت نہیں اس کے بعد ایسا کام کروں گا کہ بس کچھ نا پوچھیں انشاءاللہ

جہانزیب بتاریخ: جمعہ، 2 جنوری 2009 بوقت: 5:47 am

اللہ آپ کو اپنے ارادوں‌ میں‌ کامیاب اور سرخرو کرے ۔

ماوراء بتاریخ: جمعہ، 2 جنوری 2009 بوقت: 6:44 am

ہائے۔۔۔آپ کے حالات تو بالکل مجھ معصوم جیسے ہی لگ رہے ہیں۔ :sad: اب میں کیا بتاؤں۔۔بتایا تو ایسا ہی ہو گا کہ آپ کی باتیں دہرا رہی ہوں۔۔۔۔ :oops: :razz:

اللہ آپ کے ارادوں میں آپ کو کامیاب کرے ۔ آمین۔

نیا سال بہت مبارک ہو۔

زین زیڈ ایف بتاریخ: اتوار، 4 جنوری 2009 بوقت: 12:25 am

اللہ پاک آپ کو اپنے نیک ارادوں میں کامیاب کرے۔

اور ہاں ایک اور دعا بھی کہ آپ جلد ’’متاثرین/مظلومین ‘‘ میں شامل ہو ۔ :lol:

ماوراء بتاریخ: اتوار، 4 جنوری 2009 بوقت: 4:58 am

میرا تبصرہ؟؟ :sad:

شہزاد بتاریخ: ہفتہ، 10 جنوری 2009 بوقت: 8:35 pm

Sallam bro how are you again you will ask me to write in URDU but I know I will make mistakes again!!!!
Any How Wish you all the best and here to help you any time bas paise naheen hain:-p hahahhaha kidding wish you all the best.happy new year.
ویسے اردو لکھنے میں مزا آتا ھے۔ :grin:
اوپر am رہ گیا۔ :lol:
اور سناو کیا ھو رھا ھے؟
پھر غلط ھو گیا شاید؟
ھا ھا ھا ھا ھا ھا ھا ھا ھا ھا مزا آ رھا ھے
ویسے کیا کر لو گے؟
ہشر کر دونگا تیری site کا میسجز کر کر کے! :mad:
ا ب پ ت ٹ ث ج‌چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض‌‌ ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن وء ی ے۔
ہاں اب سہی ہوا نا۔
————————————–
اور تمہارے تبصرے بھی صحیح ہوئے۔ بار بار submit دبانے کے ایک ہی دفعہ لکھو اور اطمینان سے بھیجو۔ لگتا ہے، وہاں بھی تجھے بجلی جانے کا ڈر ہے۔ دودھ کا جلا۔۔۔۔

ساجداقبال بتاریخ: ہفتہ، 10 جنوری 2009 بوقت: 8:48 pm

ابے سپیمر انسانیت کے دائرے میں آؤ اور آئندہ ایک ہی تبصرے میں سب کچھ لکھو۔ ورنہ۔۔۔۔ :evil:

اپنی رائے دیں

Englishاردو

Englishاردو