تحارير برائے: جنوري 2008 ...

خوف

گاؤں میں میرے گھر کے آگے اور پیچھے دونوں طرف قبرستان ہیں۔ بچپن میں، جب کبھی میں دیر سے گھر آتا تو قبرستان کی جانب نہیں دیکھتا تھا۔عجیب سا خوف آتا تھا، جب قبرستان کا آخری سرا آتا تو میں بھاگنے کے انداز میں گھر کیطرف لپکتا۔

کل مجھے ایف ٹین تھری کے ایک قدرے ویرانے میں واقع ایک پُل پر سے گزرتے ہوئے احساس ہوا کہ اب مجھے خوف محسوس نہیں ہوتا۔ اب میں بڑا ہو گیا ہوں۔۔۔کیا خوف بھی بچپن کی ایک نعمت ہے؟

نیا (ہجری) سال مبارک

میں کتنا کور دماغ ہوں اس سے اندازہ لگا لیں کہ آج ہی کئی لوگوں کی تحریروں سے مجھے اندازہ ہوا ہے کہ ہجری سال محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے۔ بہرحال جو بھی یہ تحریر پڑھے اس نیا اسلامی سال بہت بہت مبارک۔ اللہ ہمیں صحیح معنوں میں مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین۔