میری بابت

ہم دوسروں کے بارے میں لکھتے ہوئے صفحے کے صفحے سیاہ کر دیتے ہیں لیکن یہ بات عجیب ہے کہ ہم سب سے زیادہ نظر انداز اپنی ذات کو کرتے ہیں۔ وجہ کیا ہے؟ میاں مٹھو بننا اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ لیکن کیا ضروری ہے کہ میاں مٹھو ہی بناجائے؟ ایسے صفحے اپنا تعارف کروانے کیلیے لکھے جاتے ہیں اور میرا نہیں خیال تعارف کروانا کسی زمانے میں خود ستائی کا فعل رہا ہے۔ ہاں جبتک اپنے تعارف میں گُڑ ڈالنا نہ شروع کیا جائے۔ سو میرا تعارف حاضر ہے۔

سوچ تو لینے دیں، آخر اتنے عرصے سے ہم نے بھی خود کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔