دائرہ

بیوروکریسی
پاکستانی بیوروکریسی کی حد تک بالکل صحیح۔

مزید تصاویر یہاں

شعلے2
1975:

گبر نے رام گڑھ کی ناکامی پر کالیا اور دوسرے دو ساتھیوں کو گولی مار دی لیکن کالیا زخمی حالت میں شہر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا(سنسر بورڈ والوں نے یہ سین کاٹ دیا تھا   )۔ شہر میں اس کی دوستی خانانی سے ہوگئی اور دونوں نے ملکر پاکستان میں فاریکس کا کاروبار خانانی اور کالیا کے نام سے شروع کر دیا۔

2008:

2008 تک سب کچھ ٹھیک چلا لیکن گبر کے پرانے معتمد سامبا نے پاکستان میں انٹری دی۔ کچھ ہی دن گزرے سامبا نے اپنی طاقت(صحیح لفظ: نحوست) دکھائی اور خانانی و کالیا کو اندر کروا دیا۔

آج برسوں بعد ایک بار پھر کالیا کے سامنے گبرسنگھ کا سوال گونج رہا ہے:

“تیرا کیا بنے گا کالیا؟”

پٹھانوں کا کیا اعتبار
نوٹ: کوئی اس تحریر کو صوبائیت و لسانیت کا شاخسانہ کہے تو مجھے کوئی تکلیف نہیں۔ میرا مدعا صوبائی حقوق ہیں۔

یہ خوشحال گڑھ کا تاریخی پُل ہے۔ 104 سال سے اس جگہ ایستادہ یہ پُل قیام پاکستان کے بعد سے جنوبی سرحد اور پنجاب کے درمیان سرحد کا کام کرتا ہے۔ یہاں اگر آپ سرحد کیطرف سے آئیں تو ایک کلومیٹر کے فاصلے میں چار دفعہ آپکی تلاشی لی جاتی ہے، اور اگر آپ پنجاب سے آ رہے ہوں اور ساتھ میں راجہ بازار سے ایٹم بم خرید کر لا رہے ہوں تو کوئی چیکنگ نہیں۔ ہاں آجکل پنجاب سے آٹا لانا قابل تعزیر جُرم ہے، بھلے “خادمِ اعلٰی” اعلان کرتے رہیں کہ آٹے کے نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں۔

سرحد میں آجکل آٹے اور سونے کی قیمتوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔ لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ پنجاب سے آتے ہوئے قدرے سستے قیمت پر آٹا خرید کر سرحد لے جائیں لیکن حالت یہ ہے کہ پابندی ختم ہونے کے باوجود ہائی وے پٹرولنگ پولیس والے اپنی چوکی پر آٹا پکڑ لیتے ہیں اور متاثرین پنجاب اور خادم اعلٰی کو گالیاں دیتے رہ جاتے ہیں۔

یہ پچھلے جمعرات کی بات ہے، میں گاؤں جا رہا تھا۔ ہماری گاڑی ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ پر پہنچی، حسبِ دستور “گوگل آٹا سرچ” شروع ہوئی۔ ڈرائیور نے پولیس والے سے کہا کہ مجھے اپنی گاڑی کا پتہ ہے اسمیں کسی سواری نے آٹا نہیں لادا۔ پولیس والے نے سڑک کنارے رکھی آٹے کی بوریوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے جواب دیا پٹھانوں کا کیا اعتبار۔۔۔تم سے پہلے ایک گاڑی کی تلاشی لی اسمیں سے یہ نکلیں۔

اتفاق سے وہ جس علاقے میں کھڑا تھا اسکی بجلی اور گیس دونوں پٹھانوں کے دیس سے آتی ہیں۔

احساسِ جرم
غلط کام کرنا کوئی بڑی بات نہیں، مشکل بعد میں ہونے والے احساسِ جرُم کو جھیلنے میں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ جیسے جیسے عمر میں بڑے ہوتے جاتے ہیں چھوٹی چھوٹی باتیں آپکو زیادہ پریشان(اور خوش) کرتی ہیں۔ کم از کم میری حد تک تو یہی ہے۔

یہ ماہ و سال کا قصہ نہیں، چند دن پہلے کی بات ہے۔ میں آفس سے چھٹی کر کے سائیکل پر گھر جار رہا تھا، دفعتاً مجھے یاد آیا کہ ایک کتاب لینی ہے اور اب تک کی معلومات کے مطابق وہ صرف سعید بک بینک(جناح سپر) سے دستیاب ہوگی۔ میں اس وقت تک سعودی پاک ٹاور والے موڑ، جو جناح سپر کا شارٹ کٹ ہے پہنچ کا تھا۔ یہ موڑ آجکل ٹریفک کیلیے بند ہے لیکن بقول شخصے “سائیکل کے رستے کس نے روکے ہیں”۔ مجھے صرف (نام نہاد) گرین بیلٹ کے اوپر سے سائیکل گزارنی تھی اور جناح سپر کی روڈ پر موجود۔ اب میں دائیں مڑنے لگا اور پیچھے سے آتی گاڑیوں کا نظارہ کیا، سڑک تقریباً خالی تھی لیکن ایک کرولا 100(بلیو ایریا میں 70 سے اوپر کی اجازت نہیں) سے اوپر کی سپیڈ سے میری طرف آتی دکھائی دی۔ میں ابھی سڑک کراس کرتے ہوئے ہائی سپیڈ لین نہیں پہنچا تھا سو میں رُک گیا تاکہ شوماخر صاحب گزر جائیں۔ لیکن شاید میں دور سے انہیں اپنے تخیل میں انکی گاڑی سے ٹکراتا ہوا نظر آیا کہ انہوں نے میرے قریب آکر بریکوں کو تکلیف دی اور بجائے میرے سامنے فاسٹ لین میں گزرنے کے پیچھے سے آئے اور ہاتھوں سے پھٹکار کا اشارہ (ویسے مجھے اسوقت یہ اشارہ کچھ اور معلوم ہوا تھا) کر کے چلتے بنے۔ جبتک وہ سپیڈ پکڑتے انکی شامت کہ پہلی دفعہ مجھے “پبلک” غصہ آگیا اور پیچھے سے “انگل” کا اشارہ کر دیا۔ پچھلے سیٹ پر بندہ جو میری طرف دیکھ رہا تھا اور ڈرائیور جو غالباً بیک مرر دیکھ رہا تھا، نے دیکھ کر گاڑی روک لی۔ میں نے گرین بیلٹ پر سے انہیں رُکتے دیکھا تو ایک لمحے کو سوچا کہ چل بچے بھاگ اب تیری خیر نہیں لیکن پھر دل کو تسلی دی اور رُک گیا۔ شوماخر صاحب نے ریورس کر کے گاڑی میری برابر کھڑی کی اور فرمایا کہ،

” آپ کو شرم نہیں آتی ایسے چہرے (اتفاق سے ہم “داڑھی شدہ” ہیں) کے ساتھ ایسی حرکت کرتے ہوئے۔”

“آپ کو شرم نہیں آتی کہ میں رُک بھی گیا اور آپ نے پھر بھی میرے پیچھے سے آکر گاڑی گھما کر efficiency دکھانی ضروری سمجھی۔” میں نے جواب دیا۔

“آپکو شرم آنی چاہیئے اس حلیے کے ساتھ ایسی حرکت کرتے ہوئے-” شوماخر صاحب پھر گویا ہوئے۔

“آپکو بھی آنی چاہیے”۔ ہم بضد تھے۔

شوماخر صاحب مکالمہ یہاں ختم کرکے(اللہ ان کا بھلا کرے) سوئے منزل روانہ ہوئے اور ہم بھی جناح سپر کی طرف۔

کتاب خرید کر میں ایف-8 دوست کیطرف گیا اور اسے مرچ مصالحہ لگا کر مذکورہ واقعہ سنایا۔

ایف-8 سے روانہ ہوا تو اس واقعے کے بارے میں سوچ رہا تھا، عجیب سے احساسِ جرم نے آ گھیرا۔ وہ دن، آجکا دن میرا دل کر رہا ہے کہ محترم شوماخر صاحب سے ملوں اور ان سے اپنے حرکت کی معافی مانگوں۔

“شوماخر صاحب! میں شرمندہ ہوں۔”

نیا افق
میرے اس نئے افق کا نام ہے اردو ماسٹر۔ میرے اور عمار کے اشتراک سے اس سائٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ سائٹ تکنیکی مضامین کیلیے مخصوص ہے۔ اسمیں کیا کیا ہونا ہے؟ یہ جاننے کیلیے دیکھیے ابتدائی پوسٹ۔ رب کریم  ہمیں اس کاوش کو مستقل مزاجی اور لگن سے جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آپ کا ساتھ ہمارے لئے باعثِ فخر ہوگا۔

اب کے ہم بچھڑے تو شاید
کہتے ہیں جب کسی بستی پر عذاب آتا ہے تو نیک لوگ پہلے اٹھا لیے جاتے ہیں۔ اب جبکہ فراز کی نگری ہنگو شورش کا شکار ہے، فراز نہیں رہے۔

عصرِ حاضر کے ممتاز شاعر احمد فراز طویل علالت کے بعد پیر کی رات اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر چھہتر برس تھی۔ مکمل خبر

اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔  اٰمین

اب نہ وہ ميں ہوں نہ تو ہے نہ وہ ماضي ہے فراز

جيسے  دو  سائے  تمنا کے  سرابوں  ميں   ملیں

مشرف کیونکر مستعفی ہوئے؟
آپ کہیں تم نے تو سیاست پر لکھنا چھوڑ دیا تھا، میں کہوں گا پہلے تحریر پوری پڑھ لیں۔

کوئی مشرف کے استعفے کا کریڈٹ زرداری کو دیتا ہے، تو کوئی اسے نواز شریف کی ”ثابت قدمی“ قرار دے رہا ہے۔ کچھ دوست اس امریکہ کی کارستانی قرار دیتے ہیں تو کچھ وکلاء کی تحریک کو اسکا سبب۔ لیکن آخر میں جنہوں نے میدان مارا، ان کی گواہی کیلیے یہ بینر جو پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے بلیو ایریا کے آخری اشارے پر نصب ہے:

متن:

نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں

پیر پنجر سرکار کی کامیاب چلہ کشی

صدر مشرف کی رخصتی کا باعث بنی

25اگست محفل شکرانہ

بروزسوموار 7 بجے تا 11 بجے تک

آستانہ عالیہ کوہ قاف شریف نزد

کامرس کالج نیو پھگواڑی راولپنڈی

03009541202

یہ تحریر یہاں بھی پڑھی اور ڈسکس کی جا سکتی ہے۔

لیٹ جشن آزادی۔ ہم بولیں محبت کی زباں
موبی لنک جشن آزادی پر کسی لیجنڈری سنگر کو لیکرملی نغمہ پیش کرتا ہے۔ اس دفعہ امانت علی خان کی “اے وطن پیارے وطن” کی باری تھی۔ تاہم مجھے پچھلے سال فریدہ خانم کا “ہم بولیں محبت کی زباں” بہت پسند آیا۔

<embed src='http://vidpk.com/flvplayer.swf' flashvars='file=1616&title=Azaadi Ki Zaban - Mobilink Video Featuring Farida Khanum' width='320' height='260' allowScriptAccess='sameDomain' type='application/x-shockwave-flash' pluginspage='http://www.macromedia.com/go/getflashplayer' allowfullscreen='true' />

13، 14 اور 15 اگست کو ہماری چھٹی تھی، سو تفصیلی تحریر بھی نہ لکھ پایا۔ اب اسی پر اکتفا کرنے پڑے گا۔

میمونہ، میری پیاری بھتیجی
میمونہ میرے بڑے بھائی کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔ عمر ابھی 2 سال سے کم ہے لیکن ماشاء اللہ سے انتہائی سمجھدار ہے۔ بچپن ہی سے بہت کم روتی ہے بلکہ اگر کوئی جھڑکے تو رونے کا ناٹک کرتی ہے۔ سوتے وقت اگر کوئی پاس نہ ہو تو خود کو تھپکتے سو جاتی ہے۔ کافی ساری چیزوں کے نام کہنے پر سمجھ جاتی ہے۔ میمونہ کی ایک عادت ہے کہ اگر وہ اچھی طرح پانی پی لے لیکن اگر کوئی اور پی رہا ہو تو اس سے پھر مانگ کر پئے گی۔ اللہ اسے اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اٰمین

کچھ اچھا ضرور ہے
بجائے ایک لمبی تمہید کے جسمیں بحیثیتِ قوم ہماری بے حسی، نکماپن، کام چوری  اور جانے کیا کیا کمزوریاں بیان کی گئی ہوں اور ساتھ میں یہ شکوہ بھی کہ اسی سیلاب رواں میں ہم کچھ اچھے لوگوں اور واقعات کو نظر انداز کر دیتے ہیں، میں سیدھی طرح بات شروع کرتا ہوں(پھر بھی لمبی تو ہو ہی گئی تمہید)۔

ہوا کچھ یوں کہ کل رات ہماری بجلی کی وہ سروس لائن (جو میٹر میں آکر لگتی ہے) اُڑ گئی۔ رات کے ایک بجے یہ ڈرامہ ہو اور اوپر سے آپ گاؤں سے 150 کلومیٹر کا فاصلے طے کر کے آرہے ہوں تو جناب اللہ دلوں کے حال خوب جانتا ہے۔ پہلے تو روم میٹ سمیت جان ہتھیلی پر رکھ کر خود کچھ ٹرائی ماری لیکن ندارد۔ ویسے آپس کی بات ہے سروس لائن اور میٹر کے مسئلے عام صارف کیا کسی عام الیکٹریشن کو کرنے کی اجازت نہیں ہوتی کہ ایسی لائنوں کی طاقتور بجلی پل بھر میں آپکا بہاری کباب بنا سکتی ہے۔ خیر، جب کچھ نہ بن پڑا تو ہم نے سوچا آئیسکو والوں کو شکایت کرتے ہیں، شاید کچھ افاقہ ہو۔ آپریٹر نے بات تو اچھی کی لیکن ہمیں اس کی یہ بات کہ “الیکٹریشن اسوقت کسی اور کے مسئلے سے نبٹنے کیلیے سائٹ پر ہیں، وہ کرکے آپکی (بجلی کی)خبر لیتے ہیں”، ہمیں کام چوری کا معیار سرکاری جھوٹ معلوم ہوا۔ سو، موسم اچھا ہونے کی تسلی کرکے ہم لیٹنے کا ارادہ کرنے لگے۔

لیکن یہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔صرف پانچ منٹ بعد نیچے سے کھٹ پٹ کی آوازیں آنے لگیں۔ نیچے دیکھا تو یقین نہیں آیا کہ آئسکو کے لائن مین ہمارے میٹر اور سروس لائن کو لائن پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے دل سے آئسکو کیلیے دعائیں نکلی(جی ایسا ہی ہوا)۔ انہوں نے تار وغیرہ جوڑے، لیکن ہماری سروس لائن بالکل جل چکی تھی۔ اسوقت تار تو ملنی نہیں تھی سو صبح پر چھوڑ دی۔ تاہم ان میں سے ایک نے ڈنڈی ضرور ماری کہ تار خود لینی ہوگی۔ صبح میں نے ہمسایوں سے کنفرم کیا کہ تار ہم نے نہیں بلکہ انہوں نے ہی مہیا کرنی تھی۔

بہرحال قصہ مختصر صبح میں نے دوبارہ فون کیا تو آپریٹر نے فوراً صارف پہچان کر ہمیں تسلی دلائی کہ بس آپکا کام آج ہوا ہی چاہتا ہے اور دو گھنٹے بعد جب ہم یہ سطور لکھ رہے ہیں، میں نے گھر فون کیا۔۔۔۔۔اور واقعی کام ہو چکا۔

اسلئے ہم کہتے ہیں اگر سب اچھانہیں تو ، “کچھ” اچھا ضرور ہے۔

شکریہ آئیسکو