شعلے2

1975:
گبر نے رام گڑھ کی ناکامی پر کالیا اور دوسرے دو ساتھیوں کو گولی مار دی لیکن کالیا زخمی حالت میں شہر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا(سنسر بورڈ والوں نے یہ سین کاٹ دیا تھا :wink: )۔ شہر میں اس کی دوستی خانانی سے ہوگئی اور دونوں نے ملکر پاکستان میں فاریکس کا کاروبار خانانی اور کالیا کے نام سے شروع کر دیا۔
2008:
2008 تک سب کچھ ٹھیک چلا لیکن گبر کے پرانے معتمد سامبا نے پاکستان میں انٹری دی۔ کچھ ہی دن گزرے سامبا نے اپنی طاقت(صحیح لفظ: نحوست) دکھائی اور خانانی و کالیا کو اندر کروا دیا۔
آج برسوں بعد ایک بار پھر کالیا کے سامنے گبرسنگھ کا سوال گونج رہا ہے:
"تیرا کیا بنے گا کالیا؟"

5 آراء دی گئیں »

راشد کامران بتاریخ: بدھ، 12 نومبر 2008 بوقت: 11:23 am

ہونا کیا ہے صاحب۔۔ گبر پوچھے گا “کتنا انعام رکھے ہیں‌سرکار ہم پر” ۔۔ کالیا بولے گا پورے چھ ارب ڈالر ۔۔ اور پارٹ ٹو میں‌ کالیا گبر کو انعام کی رقم دے کر اپنا گروہ الگ کرلے گا۔۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ گبر اور کالیا دونوں نے مل کر گاؤں‌والوں‌کو تو لوٹنا ہی تو ہے۔۔

یوں‌کے یہ میں بولا :lol:

عوام بتاریخ: بدھ، 12 نومبر 2008 بوقت: 11:44 am

مشکل الفاظ اور معی-
————————
کالیا – کالے کرتوت سفید چہرہ
ژرداری – زر اور صرف زر(پیسہ )
نواز – صرف اپنوں کو نواز

قدیر احمد بتاریخ: بدھ، 12 نومبر 2008 بوقت: 5:07 pm

بہت اچھے

ابوشامل بتاریخ: بدھ، 12 نومبر 2008 بوقت: 6:07 pm

بہت خوب ساجد بھائی! لگتا ہے آپ آہستہ آہستہ فارم میں آ رہے ہیں۔ مستقل لکھا کیجیے (یہ نصیحت میں خود کو بھی کر لوں :razz: )

فرحان دانش بتاریخ: جمعرات، 13 نومبر 2008 بوقت: 5:03 pm

میں نے آپ کے بلاگ کو بلاگ رول میں شا مل کرلیا ہے
میرے بلاگ کو بھی اپنے بلاگ رول میں شامل کریں۔نوازش ہوگی

میراموبائل بلاگ
http://farhan.urdutech.net/

اپنی رائے دیں

Englishاردو

Englishاردو