"ہیلو ورلڈ" ۔ ۔ ۔ خوش آمدید

مجھے وہ دن یاد ہیں جب میں بلاگسپاٹ یا ورڈپریس ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنا کر سوچا کرتا تھا کہ اب ان کا کیا کروں؟ جب مجھے سمجھ آیا تو انکشاف ہوا کہ میں نے انٹرنیٹ کی ایک خوبصورت صنف یعنی "بلاگنگ" دریافت کر لی ہے(ویسے مجھے کولمبس سے کم خوشی ہوئی تھی) :smile: ۔ اردو وہ واحد زبان ہے جو میں قدرے روانی سے بول اور لکھ سکتا ہوں لیکن میری تحریریں اس بات کی شاہد ہیں کہ اردو پر مکمل گرفت مجھے حاصل نہیں، خاص کر الفاظ کے بہاؤ پر کنٹرول۔

اور مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب اردو ٹیکنالوجی بلاگ شروع کر کے میں سوچا کرتا تھا کہ اسے پڑھنے کون آئیگا(ویسے اب بھی کم لوگ آتے ہیں باالفاظ دیگر منہ لگاتے ہیں  :wink: )۔ لیکن اللہ کا لاکھ شکر کہ اردو بلاگز دھیرے دھیرے بڑھ رہے ہیں۔ اور مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ ان میں سے کئی سارے بلاگر کافی معیاری تحریریں لکھ رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ میں نے یہ بلاگ کیوں شروع کیا؟؟ جیسا کہ آپ نہیں جانتے(اور کچھ جانتے ہیں) کہ میں پچھلے ڈیڑھ سال سے ٹیکنالوجی کے موضوعات پر مبنی اردو ٹیکنالوجی بلاگ لکھ رہا ہوں۔ تو ثابت ہوا کہ ہم ٹیکنالوجی پر ٹوٹا پھوٹا لکھ لیتے ہیں، اب حل طلب یہ معمہ ہے کہ کیا ہم بلاگ کی اصل روح یعنی آن لائن ڈائری پر پورا اتر سکتے ہیں، جہاں میں اپنے اردگرد ہونے والے واقعات رقم اور ان پر اپنا نقطہ نظر پیش کرسکوں؟ اس مقصد کیلیے یہ بلاگ بنایا گیاہے۔ خواتین سے منسوب رنگوں کی تھیم دیکھ کر گھبرائیے مسکرائیے گا نہیں اور ہاں باقاعدگی کی توقع مجھ سے نہ رکھیے۔ اور آخر میں میری طرف سے بہت بہت

عیدالاضحٰی مبارک

12 آراء دی گئیں »

نیا بلاگ اور عید مبارکباد — اردو ٹیکنالوجی بلاگ بتاریخ: بدھ، 19 دسمبر 2007 بوقت: 11:22 am

[...] گاؤں جانے کی جلدی ہے، اسلئے اللہ حافظ۔ عید کی مبارکباد نئے بلاگ پر دیجیے گا۔ [...]

ماوراء بتاریخ: بدھ، 19 دسمبر 2007 بوقت: 12:10 pm

او شکر ہے، آپ نے مشینی دنیا کے علاوہ کچھ لکھنے کا سوچا۔ نئے بلاگ کی مبارک ہو۔ تھیم زبردست ہے۔ :grin:

اور عید بھی بہت مبارک ہو۔

محمد شاکر عزیز بتاریخ: بدھ، 19 دسمبر 2007 بوقت: 3:07 pm

جی آیاں‌ نوں‌ ایک واری فیر :grin:

جیہ بتاریخ: جمعرات، 20 دسمبر 2007 بوقت: 8:42 am

نوے بلاگ
نوے کال
او لوئ اختر دے مبارک شہ

شعیب بتاریخ: اتوار، 23 دسمبر 2007 بوقت: 9:59 am

اسلام علیکم
ساجد بھائی عید مبارک
ٹیکنا لوجی سے باہر نکل کر دوبارہ عام موضوعات پر بلاگ لکھنا شروع کرنے کا بہت شکریہ
شعیب

@عبید@ بتاریخ: منگل، 25 دسمبر 2007 بوقت: 1:30 pm

عید اور نیا بلاگ مبارک ہو

اسماء بتاریخ: منگل، 25 دسمبر 2007 بوقت: 11:43 pm

مبارک ہو نیا بلاگ :smile:

تھیم تو واقعی مشکوک ہے لیکن کوئی نہیں ۔۔۔!

ساجداقبال بتاریخ: بدھ، 26 دسمبر 2007 بوقت: 6:02 am

ماورا، شاکر، جیہ، عبید، شعیب، اسماء:
بہت بہت شکریہ۔ جلدی میں کمنٹ ماڈریشن آف ہی نہ کر سکا۔ آپ سب کی حوصلہ افزائی کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔ :grin:

جانان گل بتاریخ: ہفتہ، 29 دسمبر 2007 بوقت: 2:42 pm

عید اور بلاگ کی مبارکبادیاں تو وصول کر لیں۔۔ اب آگے بھی کچھ لکھنے کا ارادہ ہے یا نہیں؟ آج کل محترمہ کی ناگہانی موت پر ملک کے طول و عرض میں سرکاری و غیر سرکاری املاک کو تباہکرکے اپنے غصے کا اظہار کیاجارہا ہے۔۔ مزید ملک ایک عظیم بحران کا شکار ہے۔۔ اس پر بھی کچھ لیکھیے نا۔۔ آپ تو اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔۔ وہاں کی کیا صورت حال ہے؟

Hameed Tanha بتاریخ: بدھ، 27 فروری 2008 بوقت: 11:52 am

بهود اچهی باتی هی اس ساید پر کوشش کر کی اوربهی اچها هوسکتاهی

جہانزیب بتاریخ: منگل، 22 اپریل 2008 بوقت: 9:03 am

بھئی یہ پچھلا بیک گراؤنڈ بدل دو، باقی سب مردانہ ہی مردانہ ہے ۔

سا غر بتاریخ: جمعہ، 11 دسمبر 2009 بوقت: 9:05 pm

مجھے بھی خؤ شی ہو ئی ۔آپ بھت شرمیلے ہیں اور ہنستے بھیئ بھت ہیں ۔ہمیں بھی انتظا ر رہے گا ۔شکریہ

اپنی رائے دیں

Englishاردو

Englishاردو