
میں کتنا کور دماغ ہوں اس سے اندازہ لگا لیں کہ آج ہی کئی لوگوں کی تحریروں سے مجھے اندازہ ہوا ہے کہ ہجری سال محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے۔ بہرحال جو بھی یہ تحریر پڑھے اس نیا اسلامی سال بہت بہت مبارک۔ اللہ ہمیں صحیح معنوں میں مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین۔






10 آراء دی گئیں »
شکر ہے پتہ چل گیا۔ مجھے بھی امی نے ہی رات کو بتایا تھا۔
آمین اور آپ کو بھی نیا سال مبارک ہو۔
آپ کو بھی نیا سال مبارک۔ آپ نے کارڈ بہت خوب ڈئزائن کیا ہے۔
شکریہ ماوراء اور نظامی۔۔۔
نظامی بھائی ڈیزائن نہیں کیا بیک گراؤنڈ کہیں سے چوری کر کے صرف ٹیکسٹ لکھ دیا ہے۔
ماشاءاللہ ۔۔۔۔ اسے کہتے ہیں چوری اور سینہ زوری
آپ سب کو بھی یہ اسلامی سال مبارک ہو۔
یقین جانیے آپ کے اس کارڈ نے مجھے حیرت میں مبتلا کر دیا تھا، بہت خوبصورت لیکن تبصروں میں آپ کا موقف پڑھ کر مایوسی ہوئی
خیر خوشی اس بات کی ہے کہ کارڈ بہت خوب ہے۔ ویسے مبارکباد کا وقت گذر چکا ہے اس لیے تبصرے پر ہی اکتفا کریں۔
آپ کا بلاگ بہت خوبصورت ہے، آپ نے ٹیکنالوجی بلاگ کی طرح اس بلاگ کی اتنی تشہیر کیوں نہیں کی؟
آمد کا شکریہ ابوشامل بھائی۔ ابھی گرافکس سے نابلد ہوں، جب کام کا بندہ بنوں گا تو آپکو یقینآ مایوسی نہیں ہوگی۔
چونکہ یہاں بے قاعدگی سے لکھتا ہوں کچھ زیادہ ہی، تو تشہیر کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور اتنی تشہیر چاہتا بھی نہیں کہ کہیں ‘می’ صاحبان یہاں نازل نہ ہو جائیں۔
ویسے کارڈ کیوں ہٹا دیا آپ نے؟ مجھے ایک مرتبہ پھر مایوسی ہوئی
کارڈ تو موجود ہے جناب۔ شاید آپ کے ہاں صحیح سے لوڈ نہیں ہوا۔
جی شاید یہی مسئلہ ہو، کل واقعی نہیں دِکھ رہا تھا۔
اپنی رائے دیں