ایک دفعہ پھر سے میرے بلاگ پر خوش آمدید!
بلاگنگ میں چلنا، رکنا (start, pause) تو لگا ہی رہتا ہے، لیکن جس تواتر سے اس عادتِ بد پر میں کاربند ہوں شاید ہی کوئی اور ہو۔ لیکن اس دفعہ "ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا" کے مصداق ہمارے پاس بھی 'ودھیا' بہانہ ہے۔ جی ہاں آپ میں سے کئی احباب جانتے ہی ہونگے کہ پچھلے ماہ ہماری زندگی میں شادی نامی خوشگوار واقعہ(یا حادثہ) رونما ہوا۔ جاننے والوں، دوستوں اور دوسرے احباب کے ڈراوے "کچھ نہ دوا نے کام کیا" ہو گئے اور ہم مورخہ 12 اپریل 2009ء کو اس دریا میں کود ہی گئے۔ تادمِ تحریر شادی ایک خوشگوار تجربہ ہے اور رب کریم سے دعا ہے کہ 'خوشگوار' ہی رہے۔ اٰمین
بیگم
بیگم کا کچھ تعارف کراتا چلوں۔ میری بیگم کا تعلق ہمارے گاؤں کے قریب ایک دوسرے گاؤں "گنڈیالی" سے ہے۔ تعلیم ان کی بی-اے تک ہے اور وہ اپنی گاؤں کی واحد بی-اے کرنے والی خاتون ہیں۔ عمر تقریباً میرے برابر ہی ہے، وگرنہ گاؤں میں اکثر 4 تا 5 سال کا فرق میاں بیوی کی عمر میں عام ہے۔
واپسی کے بعد
گو کام پر میری واپسی شادی کے ایک ہفتہ بعد ہی ہو گئی تھی لیکن اسکے بعد تک کے عرصے(اور شادی سے پہلے بھی) میں دفتری کاموں میں پھنسے رہنے کی بناء پر اپنے بلاگوں پر کچھ نہیں لکھ سکا۔ دفتری مصروفیات ابھی بھی وہی کی وہیں ہیں تاہم امید ہے کہ تھوڑے بہت فارغ اوقات میں اپنے بلاگوں پر کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں گا۔ ان شاء اللہ
25 آراء دی گئیں »
مبارکاں جی۔۔ مبارکاں
آپ کو بھی اور بھابھی کو بھی
ایسے ہی لوگ ڈراتے ہیں شادی سے
دعا ہے جی ہماری کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں
اور پوسٹتے رہیں۔۔۔
اللہ آپ کی شادی شدہ زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔
شادی اور بلاگ واپسی دونوں مبارک!
آپ کی شادی آپ کیلئے اور آپ کے سب عزیزوں کیلئے مبارک ہو
بلاگ کے بہانے بیوی کو نہ بھولئے گا
اور بیوی کے بہانے والدین اور بہن بھائیوں کو نہ بھولئے گا
ملازمت ۔ بیوی ۔ گھرانہ اور بلاگ ساتھ ساتھ چلتے رہیں تو زندگی خوشگوار رہے گی ان شاء اللہ
ساجد جی بہت بہت مبارک ہو ۔ ویسے مٹھائی کہاں ہے اور کسی کو اپنی شادی میں مدعو کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا ۔ ہم تھوڑے چاول کھاتے ہیں ۔
آپ کو شادی بہت مبارک ہو ساجد صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو ازدواجی زندگی کی راحتیں عطا فرمائیں۔
اور بلاگ پر واپسی بھی مبارک ہو۔
بہت بہت مبارک ہو جناب آپ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیں جی ساجد بھائی! شادی کی باضابطہ (official) مبارکباد یہاں وصول کر لیں۔
ویسے مجھے خوشی ہوئی آپ کو بلاگنگ میں واپس دیکھ کر۔ امکانات خدشات پر غالب آ گئے
تمام بھائیوں اور بہنوں کا مبارکباد اور دعاؤں کیلیے بیحد شکریہ۔ اللہ آپ سب کو بھی دونوں جہاں کی خوشیاں عطا فرمائے۔ اٰمین
شادی بہت بہت مبارک ہو۔ بلاگ کی واپسی بھی اچھی خبر ہے، امید ہے بیگم سے بچے وقت میں لکھتے رہیںگے
فیصل: ”یہ نہ تھی ہماری قسمت میں۔۔۔“
شادی کے پہلے 40 دن میں بمشکل ہم نے 15دن ساتھ گزارے ہونگے۔ غم روزگار میں وقت ہی نہیں ملتا۔
شادی جیسے پاکیزہ رشتے کے دائرے میں داخل ہونے پر مبارکاں۔۔بہت۔۔بہت۔۔
بھگوڑوں کی طرف سے بھی بہت بہت مبارکباد۔۔۔ ڈھیر ساری نیک دعائیں خوش گوار زندگی کے لیے۔
بہت بہت شکریہ عمار اور کامران۔
یار سب سے آخر میں شادی کی مبارک دینے پر معذرت
لیکن اب اتنے دن گزر گئے ہیں تو مبارک کی جگہ تسلی دی جانی چاہئے
اور تسلی دینے والا تو میں پہلا بندہ ہوں نا
دیکھا صحیح کہہ گئے سیانے
دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے
شکریہ جناب۔
ویسے تسلی دینے ہی کے دن ہیں کیونکہ تین ہفتے ہوئے ہیں آفس سے چھٹی نہیں مل رہی۔
السلام علیکم ساجد صاحب۔
شادی کی مبارکباد قبول فرمائیں اور آگے کے لئے تمام تر نیک تمنائیں
بلاگ پر آپ کا ایمیل پتا مجھے ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملا۔ کہاں مل سکتا ہے آخر؟
dear brother how are you can you send me your mail adress on my mail adress.
khalid Rauf from UAE
my mail adress take from Ijaz
دعا ہے جی ہماری کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں
ڈھیر ساری نیک دعائیں خوش گوار زندگی کے لیے۔
السلام علیکم
شادی کی بہت بہت مبارک قبول کیجئے ساجد اور خوشگوار زندگی کے لئے دعائیں بھی۔
ساجد! مصنف کے تبصرے کا سٹائل دیگر تبصروں سے الگ کرنے کے لئے پلگ ان انسٹال کرنا ضروری ہے یا تھیم میں کوئی کوڈ بھی شامل کیا جا سکتا ہے؟
شکریہ فرحت! دیر سے ہی سہی لیکن مبارکباد تو دی۔
فرحت مصنف کے تبصرے کو منفرد دکھانے کیلیے شاید پلگ ان بھی ہوں لیکن کمنٹس فائل اور سی ایس ایس میں کچھ اضافے و تبدیلیوں سے آرام سے ہو سکتا ہے یہ کام۔ آپ کے لیے لکھتا ہوں اردو ماسٹر پر اس کا ٹیوٹوریل۔
آج تمہارےبلاگ پر آیا ہوں تو خبر ہوئی ہے بہت بہت مبارک ہو۔
مبارک باد میں دیر کے لیے معزرت
شکریہ۔ دیر سے ہی سہی۔
سااااااااااااااااجد آپ بھی ماشاءاللہ شادی شدہ ہوگئے۔۔۔میں تو سمجھی تھی کہ یہ ظلم مجھ معصوم پر ہی اتنی جلدی ہوا ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ بھی اس لسٹ میں ہوگئے۔۔۔
بہتتتتتتتتتت بہتتتتتتتتتت مبارک باد۔ بھابھی کو ہیمشہ بہتتتتتتتتتتت خوش رکھنا ہے اچھا۔۔۔کبھی لڑائی نہیں کرنی۔۔۔۔اونچی آواز میں ڈانٹنا بھی نہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو ہمشیہ خوش و خرم رکھے آمین۔
دراصل مجھے سامنے کی چیزیں دیر سے نظر آتی ہیں۔۔۔اس لیے آپ کی شادی کا پتہ بھی بہت دیر سے چلا
اوہ ہاںںںں میں نے دیر سے مبارک دینے پر معذرت نہیں کی
اپنی رائے دیں