غلط کام کرنا کوئی بڑی بات نہیں، مشکل بعد میں ہونے والے احساسِ جرُم کو جھیلنے میں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ جیسے جیسے عمر میں بڑے ہوتے جاتے ہیں چھوٹی چھوٹی باتیں آپکو زیادہ پریشان(اور خوش) کرتی ہیں۔ کم از کم میری حد تک تو یہی ہے۔
یہ ماہ و سال کا قصہ نہیں، چند دن پہلے کی بات ہے۔ میں آفس سے چھٹی کر کے سائیکل پر گھر جار رہا تھا، دفعتاً مجھے یاد آیا کہ ایک کتاب لینی ہے اور اب تک کی معلومات کے مطابق وہ صرف سعید بک بینک(جناح سپر) سے دستیاب ہوگی۔ میں اس وقت تک سعودی پاک ٹاور والے موڑ، جو جناح سپر کا شارٹ کٹ ہے پہنچ کا تھا۔ یہ موڑ آجکل ٹریفک کیلیے بند ہے لیکن بقول شخصے "سائیکل کے رستے کس نے روکے ہیں"۔ مجھے صرف (نام نہاد) گرین بیلٹ کے اوپر سے سائیکل گزارنی تھی اور جناح سپر کی روڈ پر موجود۔ اب میں دائیں مڑنے لگا اور پیچھے سے آتی گاڑیوں کا نظارہ کیا، سڑک تقریباً خالی تھی لیکن ایک کرولا 100(بلیو ایریا میں 70 سے اوپر کی اجازت نہیں) سے اوپر کی سپیڈ سے میری طرف آتی دکھائی دی۔ میں ابھی سڑک کراس کرتے ہوئے ہائی سپیڈ لین نہیں پہنچا تھا سو میں رُک گیا تاکہ شوماخر صاحب گزر جائیں۔ لیکن شاید میں دور سے انہیں اپنے تخیل میں انکی گاڑی سے ٹکراتا ہوا نظر آیا کہ انہوں نے میرے قریب آکر بریکوں کو تکلیف دی اور بجائے میرے سامنے فاسٹ لین میں گزرنے کے پیچھے سے آئے اور ہاتھوں سے پھٹکار کا اشارہ (ویسے مجھے اسوقت یہ اشارہ کچھ اور معلوم ہوا تھا) کر کے چلتے بنے۔ جبتک وہ سپیڈ پکڑتے انکی شامت کہ پہلی دفعہ مجھے "پبلک" غصہ آگیا اور پیچھے سے "انگل" کا اشارہ کر دیا۔ پچھلے سیٹ پر بندہ جو میری طرف دیکھ رہا تھا اور ڈرائیور جو غالباً بیک مرر دیکھ رہا تھا، نے دیکھ کر گاڑی روک لی۔ میں نے گرین بیلٹ پر سے انہیں رُکتے دیکھا تو ایک لمحے کو سوچا کہ چل بچے بھاگ اب تیری خیر نہیں لیکن پھر دل کو تسلی دی اور رُک گیا۔ شوماخر صاحب نے ریورس کر کے گاڑی میری برابر کھڑی کی اور فرمایا کہ،
" آپ کو شرم نہیں آتی ایسے چہرے (اتفاق سے ہم "داڑھی شدہ" ہیں) کے ساتھ ایسی حرکت کرتے ہوئے۔"
"آپ کو شرم نہیں آتی کہ میں رُک بھی گیا اور آپ نے پھر بھی میرے پیچھے سے آکر گاڑی گھما کر efficiency دکھانی ضروری سمجھی۔" میں نے جواب دیا۔
"آپکو شرم آنی چاہیئے اس حلیے کے ساتھ ایسی حرکت کرتے ہوئے-" شوماخر صاحب پھر گویا ہوئے۔
"آپکو بھی آنی چاہیے"۔ ہم بضد تھے۔
شوماخر صاحب مکالمہ یہاں ختم کرکے(اللہ ان کا بھلا کرے) سوئے منزل روانہ ہوئے اور ہم بھی جناح سپر کی طرف۔
کتاب خرید کر میں ایف-8 دوست کیطرف گیا اور اسے مرچ مصالحہ لگا کر مذکورہ واقعہ سنایا۔
ایف-8 سے روانہ ہوا تو اس واقعے کے بارے میں سوچ رہا تھا، عجیب سے احساسِ جرم نے آ گھیرا۔ وہ دن، آجکا دن میرا دل کر رہا ہے کہ محترم شوماخر صاحب سے ملوں اور ان سے اپنے حرکت کی معافی مانگوں۔
"شوماخر صاحب! میں شرمندہ ہوں۔"
احساسِ جرم
اتوار، 9 نومبر 2008 — احوال ، حوادث
12 آراء دی گئیں »
قریباً دس سال پہلے کی بات ہے کہ فرسٹ ائیر میں تھا تو سائیکل پر جا رہا تھا۔ اس وقت پنڈی میںتانگوں کی بہت بہتات تھی۔ ایک بابا جی تانگا ڈرائیو کر رہے تھے کہ رش میں ان کے پاس سے سائیکل پر سے گزرتے ہوئے ان کو میرا سائیکل پر سٹنٹ کرنا اور جگہ بنا کر گزرنا برا لگا۔اور انہوں نے گھوڑے کی بجائے مجھے چابک مار دیا۔ بس جی اس وقت نا آئی جوانی کا بڑا گھمنڈ تھا اور میں نے بھی ایک عدد ایسی موٹی گالی انکو دی کہ بس، کچھ نا پچھ
بابا جی کو مجھے پتا ہے کہ وہ میری حرکت عرصے تک بری لگی ہو گی، اتنی کہ غصہ میں مجھے دل سے بد دعائیں دیتے ہوں گے۔ لیکن میں آج تک سوچتا ہوں کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ ویسے میں نے وہ حرکت بہت کی ہے جو آپنے کی تھی
غلطی پر پچھتاوہ بہت بڑی خوبی ہے اور یہ آپ کو زندگی میں کامیاب ہونے میںضرور مدد دے گی۔
http://www.makedua.com/display_dua.php?sectionid=105
داڑھی رکھنے کے بعد محتاط ہوجانا چاہئے۔ کیونکہ آپ کی کسی بھی غلط حرکت پر لوگ صرف آپ کو ہی بلکہ اسلام کو بھی برا سمجھتے ہیں اور شاید ان میں سے کئی ایک دین سے مزید دور بھی ہوجاتے ہیں۔ ویسے بھی درگزر کرنا ہمارے دین کا ایک حصہ ہے اور ایک عبادت بھی۔
قبلہ غلطی تو جو کی سو کی پوسٹ میں کیا بش کا لنک دے کر جسے اس انگلی والی اصطلاح نہیں بھی پتا اسے بھی باتصویر سمجھانے کی کیا ضرورت ہے۔
میرا خیال ہے یہ زیادہ بڑی غلطی ہے کیونکہ جسے تو اس اصطلاح کا پتہ ہے وہ پڑھ کر ہی سمجھ لے گا اور جسے نہیں معلوم وہ دیکھ کر بھی شاید نہ سمجھ سکے اور آپ کا باتصویر سمجھانا بیکار جائے گا
سوال یہ ہے کہ داڑھی کا “انگل” سے کیا تعلق ہے
:p
محب علوی: پاءجی، تسی کتھے او؟
یہ شوماخر کیا ہوتا ہے؟
قدیر ، میں آجکل کم ہی آتا ہوں
نعمان، یہ شاید شوماکر ہیں جرمنی والے
شکریہ محب توجہ دلانے کا۔ ایک اور غلطی۔۔۔لیکن بہرحال یہ میں ٹھیک کر سکتا ہوں۔
نعمان شوماکر جرمن زبان میں شوماخر پڑھا جائیگا، جہانتک میرا علم ہے۔
ساجد اقبال: براہِ کرم اپنی بلاگ رول میں میرے بلاگ کا پتہ اپ ڈیٹ کر دیجیے۔ شکریہ
شکریہ
اپنی رائے دیں