رقابت

آج آفس آتے ہوئے ایف ایٹ موڑ پر ایک ہائی ایس پر نظر پڑی۔ ویسے تو گاڑیوں پر لکھے گئے سب اشعار دلچسپ ہوتےہ یں لیکن یہ شعر پڑھ کر میری ہنسی نکل گئی۔ ملاحظہ کیجیے:

نہ آنا میری میت پر ہمراہِ رقیباں
مسلمان میت کو جلایا نہیں کرتے

معذرت کہ گاڑی کی تیز رفتاری کیوجہ سے تصویر نہ لے سکا۔

میں ہی کیوں؟

ٹینس کے مشہور امریکی سیاہ فام کھلاڑی آرتھر رابرٹ ایش(1943 تا 1993)) جب دل کی سرجری کے دوران متاثرہ خون کی منتقلی سے لاحق ہونے والی ایڈز کی بیماری سے نبرد آزما تھے تو ان کے کسی مداح نے پوچھا کہ "آخر خدا نے آپ ہی کو اتنی مہلک بیماری کا شکار ہونے کیلیے کیوں چنا؟"
ایش نے جواب دیا، "دنیا میں پانچ کروڑ بچے ٹینس کھیلنا شروع کرتے ہیں، پچاس لاکھ ٹینس سیکھتے ہیں، پانچ لاکھ پیشہ ورانہ ٹینس سیکھتے ہیں، پچاس ہزار ٹینس سرکٹ میں آتے ہیں، پانچ ہزار کسی بڑے ٹورنامنٹ(Grand Slam) میں پہنچتے ہیں، پچاس ومبلڈن میں پہنچتے ہیں، چار سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں اور دو فائنل میں۔۔۔۔جب میں ومبلڈن کپ تھامے کھڑا تھا میں نے خدا سے نہیں پوچھا تھا کہ "میں ہی کیوں؟" سو آج مجھے اس درد میں بھی نہیں پوچھنا چاہیے کہ "میں ہی کیوں؟"

آئی فون طالبان میں بھی مقبول

ہم جانتے ہیں کہ ایک دنیا ایپل کے آئی فون کی دیوانی ہے لیکن آپکو یہ سنکر حیرانگی ہو گی کہ پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ملاعبدالسلام ضعیف بھی آئی فون کے دیوانوں میں شامل ہیں۔ کچھ ایسی ہی حیرت الجزیرہ کے نمائندے ہمیش میکڈونلڈ کو بھی ہوئی۔

"مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ جب ہم گھر میں مقید طالبان کے پاکستان میں سابق سفیر ملا عبدالسلام ضعیف کا انٹرویو کرنے آئے، وہ کمرے میں داخل ہوئے اور صوفہ پر بیٹھتے ہی اپنا آئی فون کھینچ نکالا".

یہ مزے کی روداد آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں(نیچے آخری خبر تک سکرول کیجیے) اور اس خبر کے متعلق مزے مزے کے تبصرے یہاں ملاحظہ کریں۔

آئینے

ابنٹو پر میں نے ریموٹ ڈیسکٹاپ کنفیگر کیا، کوئی اور نہ ملا تو خود ہی سے رابطہ جوڑ لیا اور پھر میرے ڈیسک ٹاپ کی حالت کچھ یوں ہوئی:

اوبامہ لوگو کی کہانی

سال سینڈر(Sol Sender) اس ٹیم کے سربراہ تھے جس نے امریکہ کے منتخب صدر باراک اوبامہ کی انتخابی مہم کیلیے لوگو ڈیزائن کیا۔ میں نے پہلے بھی کہیں ذکر کیا تھا کہ میری دلچسپی اوبامہ سے صرف انکی خوبصورت ویب سائٹ اور اس پر موجود دلنشیں گرافکس کی حد تک ہے۔ نیچے دی گئیں ویڈیوز میں سال سینڈر نے نہایت سلیس انداز میں اس لوگو کی کہانی بیان کی ہے۔ گرافکس سے شغف رکھنے والوں کیلیے ایک مفید انٹرویو، ملاحظہ کیجیے:

دو اور دو؟ اور دو

عمار نے ٹیگ کیا تھا، جوابات حاضر ہیں۔

چار جگہیں جہاں میں بار بار جاتا ہوں

گھر
آفس
ایف ٹین مرکز
روٹی والی دکان

چار لوگ جن سے باقاعدہ ملتا ہوں، گھر والوں کے علاوہ

دفتر کے ساتھی
روٹی والا
میری سائیکل
فریج

کھانے کی پسندیدہ چار جگہیں

سیور
میرے دوست نوید کا گھر
آفس(اگھر اچھا ہو تو)
گاؤں کے چھولے والے(گو آجکل کم جانا ہوتا ہے)

چار جگہیں جہاں میں ہونا چاہوں

نیوزی لینڈ
اپنے گاؤں
"اُنکے" گاؤں
اللہ میاں کو دیکھنے

چار پسندیدہ ٹی وی پروگرام

گو ٹی وی کم دیکھتا ہوں لیکن
میرے مطابق
ڈسکوری کی ڈاکیومینٹریز
سٹار موویز پر کوئی اچھی فلم
چینلز گھماتے جو اچھا مل جائے

چار فلمیں جو بار بار دیکھنا چاہوں

پائریٹس آف کیریبئین(تمام حصے)
ٹرائے
امریکن بیوٹی(کیون سپیسے کی مسکراہٹ پسند ہے)
بلڈ ڈائمنڈ(افریقہ کے متعلق تمام موویز پسند ہیں)

میرا نہیں خیال کوئی اب ٹیگنے کیلیے بچا ہے۔ بہتر ہے اسے یہاں ختم کر دیا جائے۔