میں ہی کیوں؟

ٹینس کے مشہور امریکی سیاہ فام کھلاڑی آرتھر رابرٹ ایش(1943 تا 1993)) جب دل کی سرجری کے دوران متاثرہ خون کی منتقلی سے لاحق ہونے والی ایڈز کی بیماری سے نبرد آزما تھے تو ان کے کسی مداح نے پوچھا کہ "آخر خدا نے آپ ہی کو اتنی مہلک بیماری کا شکار ہونے کیلیے کیوں چنا؟"
ایش نے جواب دیا، "دنیا میں پانچ کروڑ بچے ٹینس کھیلنا شروع کرتے ہیں، پچاس لاکھ ٹینس سیکھتے ہیں، پانچ لاکھ پیشہ ورانہ ٹینس سیکھتے ہیں، پچاس ہزار ٹینس سرکٹ میں آتے ہیں، پانچ ہزار کسی بڑے ٹورنامنٹ(Grand Slam) میں پہنچتے ہیں، پچاس ومبلڈن میں پہنچتے ہیں، چار سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں اور دو فائنل میں۔۔۔۔جب میں ومبلڈن کپ تھامے کھڑا تھا میں نے خدا سے نہیں پوچھا تھا کہ "میں ہی کیوں؟" سو آج مجھے اس درد میں بھی نہیں پوچھنا چاہیے کہ "میں ہی کیوں؟"

5 آراء دی گئیں »

زیک بتاریخ: ہفتہ، 21 فروری 2009 بوقت: 8:48 pm

آرتھر ایش زبردست کھلاڑی تھا۔

عمر احمد بنگش بتاریخ: اتوار، 22 فروری 2009 بوقت: 12:07 am

واہ جی واہ، کیا بات ہےؕ۔ فلم تارے زمین پر میں ایک سین میں ایسی ہی ایک بحث ہوئی تھی، لیکن جی وہ لوگ صحیح انصاف نہیں کر پائے تھے، جیسا آرتھر نے کیا۔
بہت سبق آموز بات کہی آپ نے!۔ :razz:

تانیہ رحمان بتاریخ: اتوار، 22 فروری 2009 بوقت: 1:07 am

بہت خوب :???: :???: :???:

ماوراء بتاریخ: اتوار، 22 فروری 2009 بوقت: 7:00 am

بہت خوب۔یہ ہوتی ہیں بڑے لوگوں کی نشانیاں۔

افتخار اجمل بھوپال بتاریخ: اتوار، 22 فروری 2009 بوقت: 5:02 pm

بلا شُبہ بڑے لوگوں کی باتیں بھی بڑی ہوتی ہیں

اپنی رائے دیں

Englishاردو

Englishاردو