میمونہ، میری پیاری بھتیجی

میمونہ

میمونہ میرے بڑے بھائی کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔ عمر ابھی 2 سال سے کم ہے لیکن ماشاء اللہ سے انتہائی سمجھدار ہے۔ بچپن ہی سے بہت کم روتی ہے بلکہ اگر کوئی جھڑکے تو رونے کا ناٹک کرتی ہے۔ سوتے وقت اگر کوئی پاس نہ ہو تو خود کو تھپکتے سو جاتی ہے۔ کافی ساری چیزوں کے نام کہنے پر سمجھ جاتی ہے۔ میمونہ کی ایک عادت ہے کہ اگر وہ اچھی طرح پانی پی لے لیکن اگر کوئی اور پی رہا ہو تو اس سے پھر مانگ کر پئے گی۔ اللہ اسے اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اٰمین

10 آراء دی گئیں »

بدتمیز بتاریخ: اتوار، 10 اگست 2008 بوقت: 9:42 am

واؤ آنکھیں بہت پیاری ہیں ماشاللہ۔ زبردست۔
بچوں کو بیٹھا کر تصویر لینا تو اچھی بات نہیں۔ سارے فرش پر ککڑوں کوں بنے ہوتے ہیں :twisted: ۔ کچھ تو خیال کیا کریں۔
میمونہ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

جہانزیب بتاریخ: اتوار، 10 اگست 2008 بوقت: 9:42 am

ماشااللہ بہت پیاری بچی ہے، اللہ اسے صحت اور ایمان دے ۔ آمین

shehzad بتاریخ: اتوار، 10 اگست 2008 بوقت: 11:53 am

cute girl may she grow happy n healthy aamin. .sorry i m not good in Urdu typingماشااللھ ۔ساجد میرا بھائ ھے۔میری قسمت :cry:

ماوراء بتاریخ: اتوار، 10 اگست 2008 بوقت: 10:04 pm

بہت پیاری ہے۔ :smile:

دوست بتاریخ: پیر، 11 اگست 2008 بوقت: 9:49 am

اللہ اس کے نصیب اچھے کرے۔

شعیب صفدر بتاریخ: پیر، 11 اگست 2008 بوقت: 7:59 pm

ماشااللہ! بہت ہیاری ہے!

ساجداقبال بتاریخ: منگل، 12 اگست 2008 بوقت: 3:49 am

بدتمیز: بڑی مشکل سے یہ تصویر لی ہے، وہ ایک جگہ ٹکتی نہیں، کیمرہ لینے کی کوشش کرتی ہے کیونکہ اسنے کیمرہ سے کال کرنی ہوتی ہے۔ :lol: ۔ میمونہ کا مطلب مجھے جہانتک پتہ ہے ”خوش باش“۔
شہزاد، ماوراء، دوست، شعیب صفدر بہت شکریہ۔
شہزاد عرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان سے محبت کے تو بڑے دعوے ہیں اور قومی زبان سے محبت کا یہ عالم؟ وہاں چلو بھر پانی تو نہیں ہوگا تاہم نیسلے کی بوتل ضرور مل جائیگی ڈوب مرنے کیلیے۔ :razz:

جانان گل بتاریخ: جمعہ، 15 اگست 2008 بوقت: 11:56 am

ماشاءاللہ۔۔ اللہ نظر بد سے بچائے

Virtual Reality بتاریخ: اتوار، 17 اگست 2008 بوقت: 10:53 pm

ماشاءاللہ ! کیوٹ بچی۔ میمونہ کی آنکھیں ماشاءاللہ بہت پیاری ہیں۔ شفاف Twinkling Eyes :)

اسماء بتاریخ: منگل، 26 اگست 2008 بوقت: 6:42 pm

ماشائاللہ!

اللہ خوش باز زندگی دے اور ایسے ہی پھدکتی رہے :smile:

اپنی رائے دیں

Englishاردو

Englishاردو