پاکستان میں ان شاء اللہ بروز منگل عیدالاضحٰی منائی جائیگی، غالباً کافی سارے ممالک ہم سے ایک دن پہلے یعنی بروز پیر سعودی عرب کے ہمراہ عید منائیں گے۔ ہر ملک، صوبے، علاقے میں عید منانے کے الگ الگ انداز ہیں۔ اس عید پر سوچا کیوں نہ یہ جانا جائے کہ آپکے علاقے میں عید کس طرح منائی جاتی ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکے علاقے میں جانور کی پہلی ٹانگیں کاٹی جاتی ہوں (کہ بھاگ نہ جائے)۔ P:۔ تو جناب اس ٹیگ کے کھیل میں آپ نے کرنا یہ ہے کہ اپنے ہاں عیدالاضحٰی منانے کے طور طریقوں کا آپ نے ذکر کرنا ہے اور اگر باتصویر ہو تو کیا ہی بات ہے۔ بیشک ماٹھے اردو اخباروں کیطرح کسی بچے کی تصویر لگا کر کیپشن لکھ دیں کہ ''کراچی میں عید منانے کا انداز''۔ دو باتوں کا خیال رکھنا ہے کہ موضوع پر تنوع کیلیے اپنے علاقے سے ہٹ کر بلاگرز کو ٹیگ کریں اور دوسرے ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی تحریر لکھ دیں، یہ نہ ہو کہ عید کا کھایا پیا ہضم کر کے تین ہفتے بعد خالی پیٹ تحریر لکھ رہے ہوں۔ اور ہاں آپکے لیے عید آفر کہ صرف اور صرف دو بلاگرز کو ٹیگ کرنا ہے۔
میں ٹیگ کرونگا ابوشامل کو تاکہ مجھے معلوم ہو کہ کراچی میں عید کس انداز کی ہوتی ہے، شاید لگے ہاتھوں وہ اندرون سندھ کی عید کہانی بھی سُنا دیں۔ دوسرا ٹیگ فرحت کیانی، وہ بتائیں کہ لندن میں عید کیسے ہوتی ہے (اگر تادم تحریر وہ وہیں ہیں)۔ اور ہاں جو بھائی/بہن پڑھیں، ٹیگ کے انتظار میں نہ رہیں بلکہ اپنی تحریر موقع ملتے ہیں لکھ ماریں۔
میں عید کے چوتھے پانچویں روز لکھوں گا ۔ ۔ ۔ اب گیند آپکے کورٹ میں۔
ٹیگ: عید نامہ
ہفتہ، 6 دسمبر 2008 — ٹیگ
5 آراء دی گئیں »
السلام علیکم
بہت شکریہ ساجد۔ میں بھی ضرور لکھوں گی ۔۔لیکن عید کے بعد
[...] بھی گئی اور پتہ بھی نہیں چلا۔ ساجد نے پوچھا ہے کہ” آپ کے ہاں عید کیسے منائی جاتی ہے” اگر اس کے جواب میں میں صرف اتنا کہوں کہ ہمارے ہاں عید [...]
ساجد بھائی! بس ذرا عید گزرنے دیں، آپ کو کراچی کی عید کا احوال ضرور سنائیں گے۔
[...] جبکہ پاکستان اور دنیا بھر میں عید منائی جا چکی ہے۔ تو برادر ساجد اقبال کی تحریک پرگزری عید کا کچھ احوال ہی تحریر کر جاتے ہیں تاکہ عوام [...]
[...] اقبال نے عید کے حوالے سے ٹیگ سلسلہ شروع کیا کہ بلاگرز ایک دوسرے کو بتا سکیں کہ ان کے علاقے [...]
اپنی رائے دیں