دو اور دو؟ اور دو

عمار نے ٹیگ کیا تھا، جوابات حاضر ہیں۔

چار جگہیں جہاں میں بار بار جاتا ہوں

گھر
آفس
ایف ٹین مرکز
روٹی والی دکان

چار لوگ جن سے باقاعدہ ملتا ہوں، گھر والوں کے علاوہ

دفتر کے ساتھی
روٹی والا
میری سائیکل
فریج

کھانے کی پسندیدہ چار جگہیں

سیور
میرے دوست نوید کا گھر
آفس(اگھر اچھا ہو تو)
گاؤں کے چھولے والے(گو آجکل کم جانا ہوتا ہے)

چار جگہیں جہاں میں ہونا چاہوں

نیوزی لینڈ
اپنے گاؤں
"اُنکے" گاؤں
اللہ میاں کو دیکھنے

چار پسندیدہ ٹی وی پروگرام

گو ٹی وی کم دیکھتا ہوں لیکن
میرے مطابق
ڈسکوری کی ڈاکیومینٹریز
سٹار موویز پر کوئی اچھی فلم
چینلز گھماتے جو اچھا مل جائے

چار فلمیں جو بار بار دیکھنا چاہوں

پائریٹس آف کیریبئین(تمام حصے)
ٹرائے
امریکن بیوٹی(کیون سپیسے کی مسکراہٹ پسند ہے)
بلڈ ڈائمنڈ(افریقہ کے متعلق تمام موویز پسند ہیں)

میرا نہیں خیال کوئی اب ٹیگنے کیلیے بچا ہے۔ بہتر ہے اسے یہاں ختم کر دیا جائے۔

8 آراء دی گئیں »

بدتمیز بتاریخ: ہفتہ، 10 جنوری 2009 بوقت: 10:13 pm

واحد ہونگے جس نے درست طریقے سے سوال پڑھ کر جواب دیا نہیں تولوگوں نے پڑھ کر بھی کہ گھر والوں کے علاوہ کس سے ملتے ہیں لکھا امی بہن بھائی ابو :grin:

روٹی کی دکان یاد کروا دی :sad: ایک دن بڑے زبردست قسم کے نان دیکھے یہاں۔ کسی سکھ کی دکان سے تھے نہیں کھائے :sad: اب پھر شوق جوان ہو گیا ہے۔

سب سے مزے کا جملے ان کے گاؤں :grin:

محب علوی بتاریخ: ہفتہ، 10 جنوری 2009 بوقت: 11:32 pm

ساجد تمہارا ذوق تو بہت اچھا ہے ٹی وی اور فلموں کے معاملے میں۔ :wink:

راشد کامران بتاریخ: منگل، 13 جنوری 2009 بوقت: 2:19 am

بلڈ ڈائمنڈ بہترین فلم ہے۔ اس فلم کے بعد میں لیورناڈو ڈی کیپریو کا پکا والا فین ہوگیا ہوں۔
“انکے گاؤں”‌ جانے کی کیا بعد ہے۔۔ لگتا ہے کافی خاطر مدارات ہوتی ہیں :smile:

ساجداقبال بتاریخ: منگل، 13 جنوری 2009 بوقت: 6:42 pm

بدتمیز:‌نان کیوں‌نہیں‌کھائے؟ نان کھا کر آپ نے سکھ تھوڑی بن جانا تھا؟ :razz:
محب علوی:‌شکریہ محب۔ شکر ہے تم نے اسوقت میری ہارڈسک(s) نہیں‌دیکھیں‌تھیں، جب میرے آفس آئے تھے۔
راشد: بالکل کیپریو جوانی کی بجائے اس عمر میں زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔
خاطر مدارات؟ کوئی ایسی ویسی۔۔۔ :wink:

آن لائن اخباری رپوٹر بتاریخ: بدھ، 14 جنوری 2009 بوقت: 3:26 pm

ہاہاہا بدتمیز بھیا سکھ کی دکان کے نان بھی سکھ تھے جو آپ نے نہں کھائے؟ :lol:

عبدالقدوس بتاریخ: اتوار، 18 جنوری 2009 بوقت: 11:41 am

سائیکل کب سے لوگ ہو گئی :shock:

ساجداقبال بتاریخ: منگل، 20 جنوری 2009 بوقت: 6:35 pm

جب سے زراداری “صدر” ہوگئے۔ :evil:

عبدالقدوس بتاریخ: اتوار، 25 جنوری 2009 بوقت: 10:33 pm

اچھا!!!! :shock:

اپنی رائے دیں

Englishاردو

Englishاردو