بی بی سی والے بھی کبھی کبھی کبھار صحیح لطیفے لگاتے ہیں۔ پچھلے دنوں یہ خبر کئی دنوں تک فن و فنکار صفحے کی زینت بنی رہی۔

تحارير برائے زمرہ: 'مزاح' ...
جو جیکسن اور بھتہ
پیر، 7 دسمبر 2009 — تصاویر ، مزاح
آخری سچائی
پیر، 18 مئی 2009 — مزاح
رقابت
پیر، 23 فروری 2009 — مزاح
آج آفس آتے ہوئے ایف ایٹ موڑ پر ایک ہائی ایس پر نظر پڑی۔ ویسے تو گاڑیوں پر لکھے گئے سب اشعار دلچسپ ہوتےہ یں لیکن یہ شعر پڑھ کر میری ہنسی نکل گئی۔ ملاحظہ کیجیے:
نہ آنا میری میت پر ہمراہِ رقیباں
مسلمان میت کو جلایا نہیں کرتے
معذرت کہ گاڑی کی تیز رفتاری کیوجہ سے تصویر نہ لے سکا۔
شعلے2
بدھ، 12 نومبر 2008 — مزاح
1975:
گبر نے رام گڑھ کی ناکامی پر کالیا اور دوسرے دو ساتھیوں کو گولی مار دی لیکن کالیا زخمی حالت میں شہر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا(سنسر بورڈ والوں نے یہ سین کاٹ دیا تھا
)۔ شہر میں اس کی دوستی خانانی سے ہوگئی اور دونوں نے ملکر پاکستان میں فاریکس کا کاروبار خانانی اور کالیا کے نام سے شروع کر دیا۔
2008:
2008 تک سب کچھ ٹھیک چلا لیکن گبر کے پرانے معتمد سامبا نے پاکستان میں انٹری دی۔ کچھ ہی دن گزرے سامبا نے اپنی طاقت(صحیح لفظ: نحوست) دکھائی اور خانانی و کالیا کو اندر کروا دیا۔
آج برسوں بعد ایک بار پھر کالیا کے سامنے گبرسنگھ کا سوال گونج رہا ہے:
"تیرا کیا بنے گا کالیا؟"
مشرف کیونکر مستعفی ہوئے؟
اتوار، 24 اگست 2008 — مزاح
آپ کہیں تم نے تو سیاست پر لکھنا چھوڑ دیا تھا، میں کہوں گا پہلے تحریر پوری پڑھ لیں۔
کوئی مشرف کے استعفے کا کریڈٹ زرداری کو دیتا ہے، تو کوئی اسے نواز شریف کی ”ثابت قدمی“ قرار دے رہا ہے۔ کچھ دوست اس امریکہ کی کارستانی قرار دیتے ہیں تو کچھ وکلاء کی تحریک کو اسکا سبب۔ لیکن آخر میں جنہوں نے میدان مارا، ان کی گواہی کیلیے یہ بینر جو پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے بلیو ایریا کے آخری اشارے پر نصب ہے:

متن:
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
----------------------------------------------------
پیر پنجر سرکار کی کامیاب چلہ کشی
صدر مشرف کی رخصتی کا باعث بنی
----------------------------------------------------
25اگست محفل شکرانہ
بروزسوموار 7 بجے تا 11 بجے تک
----------------------------------------------------
آستانہ عالیہ کوہ قاف شریف نزد
کامرس کالج نیو پھگواڑی راولپنڈی
03009541202
یہ تحریر یہاں بھی پڑھی اور ڈسکس کی جا سکتی ہے۔





