مجھے وہ دن یاد ہیں جب میں بلاگسپاٹ یا ورڈپریس ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنا کر سوچا کرتا تھا کہ اب ان کا کیا کروں؟ جب مجھے سمجھ آیا تو انکشاف ہوا کہ میں نے انٹرنیٹ کی ایک خوبصورت صنف یعنی "بلاگنگ" دریافت کر لی ہے(ویسے مجھے کولمبس سے کم خوشی ہوئی تھی) :smile: ۔ اردو وہ واحد زبان ہے جو میں قدرے روانی سے بول اور لکھ سکتا ہوں لیکن میری تحریریں اس بات کی شاہد ہیں کہ اردو پر مکمل گرفت مجھے حاصل نہیں، خاص کر الفاظ کے بہاؤ پر کنٹرول۔
اور مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب اردو ٹیکنالوجی بلاگ شروع کر کے میں سوچا کرتا تھا کہ اسے پڑھنے کون آئیگا(ویسے اب بھی کم لوگ آتے ہیں باالفاظ دیگر منہ لگاتے ہیں :wink: )۔ لیکن اللہ کا لاکھ شکر کہ اردو بلاگز دھیرے دھیرے بڑھ رہے ہیں۔ اور مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ ان میں سے کئی سارے بلاگر کافی معیاری تحریریں لکھ رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ میں نے یہ بلاگ کیوں شروع کیا؟؟ جیسا کہ آپ نہیں جانتے(اور کچھ جانتے ہیں) کہ میں پچھلے ڈیڑھ سال سے ٹیکنالوجی کے موضوعات پر مبنی اردو ٹیکنالوجی بلاگ لکھ رہا ہوں۔ تو ثابت ہوا کہ ہم ٹیکنالوجی پر ٹوٹا پھوٹا لکھ لیتے ہیں، اب حل طلب یہ معمہ ہے کہ کیا ہم بلاگ کی اصل روح یعنی آن لائن ڈائری پر پورا اتر سکتے ہیں، جہاں میں اپنے اردگرد ہونے والے واقعات رقم اور ان پر اپنا نقطہ نظر پیش کرسکوں؟ اس مقصد کیلیے یہ بلاگ بنایا گیاہے۔ خواتین سے منسوب رنگوں کی تھیم دیکھ کر گھبرائیے مسکرائیے گا نہیں اور ہاں باقاعدگی کی توقع مجھ سے نہ رکھیے۔ اور آخر میں میری طرف سے بہت بہت