بی بی سی والے بھی کبھی کبھی کبھار صحیح لطیفے لگاتے ہیں۔ پچھلے دنوں یہ خبر کئی دنوں تک فن و فنکار صفحے کی زینت بنی رہی۔

تحارير برائے زمرہ: 'تصاویر' ...
جو جیکسن اور بھتہ
پیر، 7 دسمبر 2009 — تصاویر ، مزاح
آئینے
اتوار، 25 جنوری 2009 — تصاویر
ابنٹو پر میں نے ریموٹ ڈیسکٹاپ کنفیگر کیا، کوئی اور نہ ملا تو خود ہی سے رابطہ جوڑ لیا اور پھر میرے ڈیسک ٹاپ کی حالت کچھ یوں ہوئی:

بلاعنوان
جمعہ، 2 جنوری 2009 — تصاویر

پرانا اور نیا سال
جمعرات، 1 جنوری 2009 — احوال ، اپنا دکھڑا ، تصاویر ، عمومی مراسلے ، ٹیگ
لیجیے ایک اور نیا سال شروع ہو گیا۔ پچھلے سال تو میں نے فیض کی ایک دل جلی سے نظم شائع کر کے جان چھڑوا لی لیکن اس دفعہ کچھ لمبا لکھنے کا ارادہ ہے۔
پہلے ذکر کچھ پچھلے سال کے سود و زیاں کا۔ پچھلے سال کی سب سے بڑی کامیابی جسے میں قرار دے سکتا ہوں وہ ہے تھوڑی بہت مستقل مزاجی کا حصول۔ اس مستقل مزاجی کو بلاگنگ کے کلیے سے نا چانچیے گا کیونکہ زندگی کے کئی اور پیمانے اس کی گواہی کیلیے موجود ہیں جنکا بنظر خود مشاہدہ کرنے کیلیے آپکو جہاز کا ٹکٹ کٹا کر اسلام آباد آنا ہوگا۔ دوسری اہم کامیابی میرے لیے یہ تھی کہ اس سال میں نے رشتہ داروں سے تعلقات پیوستہ رہ شجر سے زیادہ بڑھ کر اچھے رکھے اور کچھ "متوقع" رشتہ داروں سے تعلقات کی وجہ سے میری منگنی بھی ٹوٹنے سے بچ گئی(اللہ کا شکر)۔ منگنی کے ذکر کے بعد ناکامیوں کا رونا مناسب رہیگا۔ پہلی ناکامی یہ کہ 2008ء میں میرا پکا ارادہ تھا کہ شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میری سستی اور پلاننگ سے عاری زندگی آڑے آئی اور ہم بیچلر سے بیچارے(شوہر) کی مسافت نہ طے کر سکے۔ جاري رکھيے »
بیوروکریسی
جمعہ، 14 نومبر 2008 — تصاویر

پاکستانی بیوروکریسی کی حد تک بالکل صحیح۔
مزید تصاویر یہاں
میمونہ، میری پیاری بھتیجی
اتوار، 10 اگست 2008 — تصاویر ، میرے لوگ
میمونہ میرے بڑے بھائی کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔ عمر ابھی 2 سال سے کم ہے لیکن ماشاء اللہ سے انتہائی سمجھدار ہے۔ بچپن ہی سے بہت کم روتی ہے بلکہ اگر کوئی جھڑکے تو رونے کا ناٹک کرتی ہے۔ سوتے وقت اگر کوئی پاس نہ ہو تو خود کو تھپکتے سو جاتی ہے۔ کافی ساری چیزوں کے نام کہنے پر سمجھ جاتی ہے۔ میمونہ کی ایک عادت ہے کہ اگر وہ اچھی طرح پانی پی لے لیکن اگر کوئی اور پی رہا ہو تو اس سے پھر مانگ کر پئے گی۔ اللہ اسے اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اٰمین






