عمار نے ٹیگ کیا تھا، جوابات حاضر ہیں۔
چار جگہیں جہاں میں بار بار جاتا ہوں
گھر
آفس
ایف ٹین مرکز
روٹی والی دکان
چار لوگ جن سے باقاعدہ ملتا ہوں، گھر والوں کے علاوہ
دفتر کے ساتھی
روٹی والا
میری سائیکل
فریج
کھانے کی پسندیدہ چار جگہیں
سیور
میرے دوست نوید کا گھر
آفس(اگھر اچھا ہو تو)
گاؤں کے چھولے والے(گو آجکل کم جانا ہوتا ہے)
چار جگہیں جہاں میں ہونا چاہوں
نیوزی لینڈ
اپنے گاؤں
"اُنکے" گاؤں
اللہ میاں کو دیکھنے
چار پسندیدہ ٹی وی پروگرام
گو ٹی وی کم دیکھتا ہوں لیکن
میرے مطابق
ڈسکوری کی ڈاکیومینٹریز
سٹار موویز پر کوئی اچھی فلم
چینلز گھماتے جو اچھا مل جائے
چار فلمیں جو بار بار دیکھنا چاہوں
پائریٹس آف کیریبئین(تمام حصے)
ٹرائے
امریکن بیوٹی(کیون سپیسے کی مسکراہٹ پسند ہے)
بلڈ ڈائمنڈ(افریقہ کے متعلق تمام موویز پسند ہیں)
میرا نہیں خیال کوئی اب ٹیگنے کیلیے بچا ہے۔ بہتر ہے اسے یہاں ختم کر دیا جائے۔
لیجیے ایک اور نیا سال شروع ہو گیا۔ پچھلے سال تو میں نے فیض کی ایک دل جلی سے نظم شائع کر کے جان چھڑوا لی لیکن اس دفعہ کچھ لمبا لکھنے کا ارادہ ہے۔
پہلے ذکر کچھ پچھلے سال کے سود و زیاں کا۔ پچھلے سال کی سب سے بڑی کامیابی جسے میں قرار دے سکتا ہوں وہ ہے تھوڑی بہت مستقل مزاجی کا حصول۔ اس مستقل مزاجی کو بلاگنگ کے کلیے سے نا چانچیے گا کیونکہ زندگی کے کئی اور پیمانے اس کی گواہی کیلیے موجود ہیں جنکا بنظر خود مشاہدہ کرنے کیلیے آپکو جہاز کا ٹکٹ کٹا کر اسلام آباد آنا ہوگا۔ دوسری اہم کامیابی میرے لیے یہ تھی کہ اس سال میں نے رشتہ داروں سے تعلقات پیوستہ رہ شجر سے زیادہ بڑھ کر اچھے رکھے اور کچھ "متوقع" رشتہ داروں سے تعلقات کی وجہ سے میری منگنی بھی ٹوٹنے سے بچ گئی(اللہ کا شکر)۔ منگنی کے ذکر کے بعد ناکامیوں کا رونا مناسب رہیگا۔ پہلی ناکامی یہ کہ 2008ء میں میرا پکا ارادہ تھا کہ شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میری سستی اور پلاننگ سے عاری زندگی آڑے آئی اور ہم بیچلر سے بیچارے(شوہر) کی مسافت نہ طے کر سکے۔ جاري رکھيے »
پاکستان میں ان شاء اللہ بروز منگل عیدالاضحٰی منائی جائیگی، غالباً کافی سارے ممالک ہم سے ایک دن پہلے یعنی بروز پیر سعودی عرب کے ہمراہ عید منائیں گے۔ ہر ملک، صوبے، علاقے میں عید منانے کے الگ الگ انداز ہیں۔ اس عید پر سوچا کیوں نہ یہ جانا جائے کہ آپکے علاقے میں عید کس طرح منائی جاتی ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکے علاقے میں جانور کی پہلی ٹانگیں کاٹی جاتی ہوں (کہ بھاگ نہ جائے)۔ P:۔ تو جناب اس ٹیگ کے کھیل میں آپ نے کرنا یہ ہے کہ اپنے ہاں عیدالاضحٰی منانے کے طور طریقوں کا آپ نے ذکر کرنا ہے اور اگر باتصویر ہو تو کیا ہی بات ہے۔ بیشک ماٹھے اردو اخباروں کیطرح کسی بچے کی تصویر لگا کر کیپشن لکھ دیں کہ ''کراچی میں عید منانے کا انداز''۔ دو باتوں کا خیال رکھنا ہے کہ موضوع پر تنوع کیلیے اپنے علاقے سے ہٹ کر بلاگرز کو ٹیگ کریں اور دوسرے ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی تحریر لکھ دیں، یہ نہ ہو کہ عید کا کھایا پیا ہضم کر کے تین ہفتے بعد خالی پیٹ تحریر لکھ رہے ہوں۔ اور ہاں آپکے لیے عید آفر کہ صرف اور صرف دو بلاگرز کو ٹیگ کرنا ہے۔
میں ٹیگ کرونگا ابوشامل کو تاکہ مجھے معلوم ہو کہ کراچی میں عید کس انداز کی ہوتی ہے، شاید لگے ہاتھوں وہ اندرون سندھ کی عید کہانی بھی سُنا دیں۔ دوسرا ٹیگ فرحت کیانی، وہ بتائیں کہ لندن میں عید کیسے ہوتی ہے (اگر تادم تحریر وہ وہیں ہیں)۔ اور ہاں جو بھائی/بہن پڑھیں، ٹیگ کے انتظار میں نہ رہیں بلکہ اپنی تحریر موقع ملتے ہیں لکھ ماریں۔
میں عید کے چوتھے پانچویں روز لکھوں گا ۔ ۔ ۔ اب گیند آپکے کورٹ میں۔
یہ کہانی پھر سہی۔۔۔ لیکن فی الحال ان سوالوں کے جواب جو جہانزیب نے شروع کیے اور رضوان بھائی سے ہوتے ہوئے ہماری طرف آپہنچے۔
اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
میں سرما کے چند مہینے چھوڑ کر بالکل جراب نہیں پہنتا اور اس گرمی میں تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
کچھ نہیں، بس ہمارے بلڈنگ کے سینٹرل کولنگ سسٹم کا شور ہی سنائی دے رہا ہے۔
سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
ڈیری ملک کی چاکلیٹ۔
سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
Behind the enemy lines پہلے والی۔
آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
ایک معاشرہ کفر کے ساتھ تو باقی رہ سکتا ہے بے انصافی کے ساتھ نہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ۔(اللہ کمی بیشی معاف کرے۔)
کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
سو رہا تھا، کھانا نہیں پکانا تھا سو جلدی سو گیا۔ کبھی کبھار ہی ہوتا ہے یہ مزہ۔
کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ۔
غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
عجیب بات ہے میرا غصہ اکثر کنٹرولڈ ہوتا ہے۔
فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
ایک سابقہ کولیگ عمادالحق سے۔
آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
عیدالفطر۔ دوستوں، رشتہ داروں اور گاؤں والوں سے ملکر خوشی ہوتی ہے۔
میں انہی سوالات کے جوابات شاکر، شگفتہ، زینب، شوبی اور وارث بھائی سے چاہوں گا۔
اپڈیٹ: میں نے اپنے تمام نامزد بلاگرز کا بذریعہ آراء مطلع کر دیا سوائے شاکر کے، کہ اسکا بلاگ ہی غائب ہے۔ اب جوابات کا انتظار ہے۔