
ہم جانتے ہیں کہ ایک دنیا ایپل کے آئی فون کی دیوانی ہے لیکن آپکو یہ سنکر حیرانگی ہو گی کہ پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ملاعبدالسلام ضعیف بھی آئی فون کے دیوانوں میں شامل ہیں۔ کچھ ایسی ہی حیرت الجزیرہ کے نمائندے ہمیش میکڈونلڈ کو بھی ہوئی۔
"مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ جب ہم گھر میں مقید طالبان کے پاکستان میں سابق سفیر ملا عبدالسلام ضعیف کا انٹرویو کرنے آئے، وہ کمرے میں داخل ہوئے اور صوفہ پر بیٹھتے ہی اپنا آئی فون کھینچ نکالا".
یہ مزے کی روداد آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں(نیچے آخری خبر تک سکرول کیجیے) اور اس خبر کے متعلق مزے مزے کے تبصرے یہاں ملاحظہ کریں۔






9 آراء دی گئیں »
آخر کو ملا عبد السلام پاکستان میں رہے ہیں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
بھائی ہمیں پہلے تو یہ علم ہونا چاہیے کہ طالبان مجاہدین اس وقت امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے لڑنے میں مصروف ہے اور اللہ تعالی کا کرم ہے کہ وہ کامیابی سے ہمکنار بھی ہورہے ہیں۔ الحمدللہ
جہاں تک اس خبر کا تعلق ہے تو ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ ملاعبدالسلام اس وقت طالبان کے نمائند ے نہیں بالکل وہ کرزی حکومت کی قید میں ہیں جو اُن کو بوقت ضرورت استعما ل کرتی ہے۔ کہنا کا مطلب یہ ہے کہ ملا عبدالسلام طالبان مجاہدین کے ساتھ اب کوئی تعلق نہیں، ہاں امارت اسلامیہ افغانستان کے دور حکومت میں وہ پاکستان میں سفیر تھے، لیکن گرفتاری کے بعد سے اب تک ان کا مجاہدین کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں۔ جس کی وضاحت طالبان مجاہدین افغانستان کی طرف سے بہت دفعہ آچکی ہے۔ خاص طور پر جب یہ خبرآئی تھی کہ “سعودی حکومت اور طالبا ن میں مذاکرات۔۔”
لہذا مناسب ہوگا کہ اس خبر کا اسی تناظر میں لیا جائے تو بہت اچھا ہوگا۔
والسلام
انہوں نے پوچھا نہیں کہ یہ چلتا ہے تو ٹھشوں ٹھشوں کی آواز کیوں نہیںآتی؟
کیا ہمیش میکڈونلڈ اتنا ہی جاہل ہے کہ دوسروں کو جاہل سمجھتا ہے ؟
یہ صاحب تو پڑھے لکھے ہیں اور اگر یقین نہیں آتا تو انکی انگریزی سن لیجئے۔
ویسے بھی آئی فون استعمال کرنے میںکونسے ہاتھی گھوڑے لگتے ہیں۔
آئی فون چیز ہی ایسی ہے جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے واہ۔۔۔جس کو دیکھو۔۔اس کے پاس آئی فون ہے۔۔۔
بوووت اچھے ۔
ٹیلی بین کے پاس اتنا پیسا آتا کہاںسے ہے ؟
بھائی یہ تو انہیں ہی پتہ ہوگا۔ تاہم یہ ریٹائرڈ طالبان ہیں۔ ممکن ہے کچھ جمع واری ملی ہو۔
اپنی رائے دیں